مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسرائیلی حکام نے مقبوضہ بیت المقدس میں مزید 200 نئے گھر تعمیر کرنے کی منظوری دے دی ہےجس کے بعد فلسطین اور اسرائیل کے درمیان پہلے سے موجود کشیدگی مزید بڑھنے کا امکان ہے۔اطلاعات کے مطابق اسرائیلی حکام نے مقبوضہ بیت المقدس میں 200 نئے گھروں کی تعمیر کے لیے ابتدائی منظوری دے دی ہے جس کے بعد اسرائیل اورفلسطین کے درمیان پہلے سے موجود کشیدگی میں مزید اضافے کا امکان ہے، گزشتہ چند ہفتوں سے مقبوضہ بیت المقدس میں کشیدہ صورتحال کے باعث امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے صورت حال کو پرسکون کرنے کی کوششوں کے تناظر میں اردن کا دورہ کیا جہاں انہوں نے شاہ عبداللہ اور فلسطینی صدر محمود عباس کے ساتھ ملاقات کیواضح رہے کہ اسرائیل کی جانب سے گزشتہ ماہ بھی مقبوضہ بیت المقدس کے علاقے میں مزید 1000 نئے گھروں کی تعمیر کے اعلان کے بعد نہ صرف فلسطینی حکام کی جانب سے شدید غم و غصہ کا اظہار کیا گیا تھا بلکہ عالمی برادری کی جانب سے بھی اسے شدید احتجاج کا سامنا کرنا پڑا۔ ذرائع کے مطابق سعودی عرب درپردہ اس سلسلے یمں امریکہ اور اسرائیل کا تعاون کررہا ہے۔
مقبوضہ بیت المقدس
اسرائیل نے مقبوضہ بیت المقدس میں مزید 200 نئے گھر تعمیر کرنے کی منظوری دیدی
مہر نیوز/13 نومبر/2014 : اسرائیلی حکام نے مقبوضہ بیت المقدس میں مزید 200 نئے گھر تعمیر کرنے کی منظوری دے دی ہےجس کے بعد فلسطین اور اسرائیل کے درمیان پہلے سے موجود کشیدگی مزید بڑھنے کا امکان ہے۔
News ID 1844313
آپ کا تبصرہ